نامور مصنف ناصر ادیب فلم کےساتھ ٹی وی ڈرامہ سیریل بھی کرنے میں مصروف

لاہور (کلچرل رپورٹر) نامور مصنف ناصر ادیب فلم کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ سیریل بھی کرنے میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ناصر ادیب ان دنوں فلم ”سورج برسائے پھول“ کا سکرپٹ مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کی فلم میں شان اور صائمہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم ”سورج برسائے پھول“ کی شوٹنگ اگلے ماہ سے شروع ہو جائےگی۔ فلم کے علاوہ ناصر ادیب ڈرامہ سیریل ”ایک اکیلا“ کی کہانی بھی مکمل کر چکے ہیں۔ یہ ڈرامہ سیریل 26 اقساط پر مشتمل ہوگی۔