مائیکل ڈگلس نے کیتھرین زیٹا جونز کو کتے کا تحفہ دیا

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی ووڈ اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز کو ان کے شوہر مائیکل ڈگلس نے کتے کا تحفہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ تیسرے بچے کی بھی خواہش رکھتی ہیں۔ اداکارہ زیٹا جونز نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر ڈگلس سے ایک اور بچے یا کتے میں سے کسی ایک کے انتخاب کرنے کو کہا تاہم اسے حیرانگی ہوئی کہ اس کے شوہر نے کتے کا انتخاب کیا اور زیٹا جونز کو کتا بطور تحفہ دے دیا۔