صائمہ نے فلم ”بھائی لوگ“ میں گانا عکسبند کرایا

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسٹار صائمہ نے گذشتہ روز اپنی زیرتکمیل فلم ”بھائی لوگ“ کا گانا عکسبند کرایا۔ اس گانے کی عکسبندی شباب سٹوڈیو میں کی گئی جہاں مچھیروں کی بستی کا سیٹ لگایا گیا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں معمر رانا، جاوید شیخ، ندیم، ببرک شاہ، شمعون عباس، میرا اور نور شامل ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر فیصل بخاری اور پروڈیوسر اعجاز کامران ہیں۔