برازیل: 6روزہ سالانہ فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ریوڈی جینیرو( نیٹ نیوز) برازیل کے شہر ریوڈی جینیرو میں 12فروری سے شروع ہونے والے 6 روزہ سالانہ فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ فیسٹیول کے انعقاد کیلئے 70 ہزار نشستوں کی گنجائش والے سٹیڈیم میں چار ماہ سے تیاریاں جاری ہیں۔ سالانہ تقریب کے دوران روایتی پریڈ کیلئے رنگ برنگے فلوٹس تیار کئے جارہے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد پریڈ کے شرکاءکیلئے ملبوسات کی تیاری میں مصروف ہیں۔پریڈ کے دوران روایتی سامبا رقص بھی پیش کیاجائے گاجس میں 5 ہزار رقاص اور موسیقار حصہ لیں گے۔ کارنیوال میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد برازیل پہنچ چکی ہے ۔