ممبئی: بھارتی اداکار ششی کپور کی آخری رسومات بالی وڈ شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
ممبئی( آن لائن) معروف بھارتی اداکار ششی کپور کی آخری رسومات گزشتہ روز ادا کردی گئیں۔ بالی وڈ کی شخصیات نے بڑی تعداد میں ششی کپور کی آخری رسومات میں شرکت کی جن میں اداکار امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریہ رائے بچن، سیف علی خان، کرینہ کپور خان، کاجول، رانی مکھرجی، نیتو کپور، رشی کپور، عامر خان، کرن جوہر، اجے دیوگن، ارجن رام پال، بپاشا باسو اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر بالی ووڈ اداکار انتہائی رنجیدہ نظر آئے ۔اداکاروں کا کہنا تھا کہ ششی کپور عمدہ اداکار اور پرجوش فلم ساز ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے، بھارتی تھیٹر میں انہوں نے بہت سے خدمات سرانجام دیں، ان کا کام ہمیشہ زندہ رہے گا، ہم سب ششی کپور اور انکے خاندان کیلئے دعاگو ہیں۔