شوٹنگ کے دوران ہولی وڈ اداکارہ زخمی

شوٹنگ کے دوران ہولی وڈ اداکارہ زخمی

ملتان (شوبز ڈیسک) ہولی وڈ کی خوبرو اداکارہ بلیک لائولی ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ورائٹی کے مطابق بلیک لائولی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں آنے والی روینج ایکشن فلم ’دی ریدم ایکشن‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں، جس وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ کتنی زخمی ہوئیں، تاہم اطلاعات کے مطابق اداکارہ کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔تاہم دوسری جانب شوبز نشریاتی ادارے سلیبز ڈاٹ کام نے بلیک لائولی کے زخمی ہونے کی تصاویر شائع کیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ معمولی زخمی ہوئیں۔بلیک لائولی فلم کے ایکشن مناظر کو شوٹ کروانے کے دوران زخمی ہوئیں۔30 سالہ اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا، جب کہ اداکارہ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ بلیک لائولی کی فلم ’دی ریدم ایکشن‘ کو فروری 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔