پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین کے زیراہتمام تقریب

لاہور (وقائع نگار) پاکستان ٹیلیویژن لاہور سنٹر کے غوری ہال میں پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے زیراہتمام ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوی جنرل منیجر پی ٹی وی لاہور سنٹر فرخ بشیر تھے۔ جنرل منیجر نے پی ٹی وی کے سینٹری ملازمین کے بچوں کو بطور سینٹری ورکرز بھرتی کے خطوط تقسیم کئے۔ سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان اور دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور مراعات کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے۔