فلمسازوں کا عید پر فلموں کی نمائش کے لےے سینماﺅں کے حصول کی کوششیں شروع

لاہور (وقائع نگار) متعدد فلم سازوں نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی فلموں کی نمائش کے سلسلہ میں سینماﺅں کے حصول کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ بعض فلم سازوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی فلموں کی نمائش کے لےے سینماﺅں کے حصول میں دشواری پیش نہیں آئے گی کیونکہ حکومت کی طرف سے عیدالفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش روک دی ہے جو ایک اچھا اقدام ہے۔ ان فلم سازوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو بھارتی فلموں کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں اداکارہ سنگیتا کی فلم حسیناﺅں کا میلہ عیدالفطر پر نمائش کے لےے پیش کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔