عیدالاضحیٰ پرلالی ووڈ کی 4 فلمیں نمائش کیلئے پیش ہونگی

عیدالاضحیٰ پرلالی ووڈ کی  4 فلمیں نمائش کیلئے پیش ہونگی

لاہور(کلچرل ڈیسک) عیدالاضحیٰ پرلالی ووڈ کی چار فلمیں مداحوں کوتفریح فراہم کرنے آرہی ہیں جن میں اداکار شان کی تین فلمیں شامل ہیں۔شان کی فلمیں آپریشن زیرو ٹو ون، پنجانی فلم اے ہو کڑی لینی اے اور بھیگے ہونٹ شامل ہے۔ فلم نامعلوم افراد بھی عید پر دھوم مچائے گی۔ فہد مصطفی، محسن عباس حیدراور جاوید شیخ کی اس فلم میں کراچی میں جاری دہشت گردی کے واقعات کو عکس بند کیا گیا ہے۔اس فلم میں جہاں اہم موضوع کو اجاگرکیا گیا وہیں اداکارہ مہوش حیات کا آئٹم سانگ بھی تفریح کا ذریعہ بنے گا۔