ایونجرزایک بار پھر بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار
۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن الٹرون(جیمز اسپیڈر)کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین،کیپٹن امریکا،تھور،کوئک سلور،دی ہلک،بلیک وڈو،ہاک آئی،نک فیوری،اسکارلٹ وِچ اور دیگر اُسے روکنے میں مصروف ہیں۔ ولم کے ہدایتکار جوس وہیڈون ہیں جبکہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس اہم کردار ادا کررہے ہیں مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم ایونجرز:ایج آف الٹرون والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینر تلے رواں سال یکم مئی کو سینما گھروں پر تہلکہ مچاتی نظر آئے گی۔