پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات 2 دہائیوں سے خراب
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات گذشتہ دو دہائیوں سے خراب ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ سال میں دو سو کے قریب فلمیں ریلیز ہوتی تھیں اب سال میں بمشکل ایک درجن کے قریب فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ اس سال کچھ نئے لوگ فلمیں بنا رہے ہیں۔ کراچی میں زیادہ فلمیں بن رہی ہیں جو نئی فلمیں بن رہی ہیں ان میں ہدایت کار پرویز کلیم کی شوٹ ہارٹ، ہدایت کارہ سنگیتا کی عشق پازیٹو، ہدایت کار شمعون عباسی کی گدھ، ہدایت کار جرار رضوی کی ہم ہیں جانباز، معروف مصنف و ہدایت کار سرمد صہبائی کی ماہ میر، سایہ خدائے ذوالجلا ل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلوکار و اداکار علی ظفر بھی فلم پر کام کر رہے ہیں۔