میرا نے انگریزی بول کر سب کو حیران کر دیا، ایک شہر کا نام پنجابی میں بتا گئیں

میرا نے انگریزی بول کر سب کو حیران کر دیا، ایک شہر کا نام پنجابی میں بتا گئیں

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ میرا سے انگریزی میں سوال کریں تو وہ انگریزی میں جواب دینگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ، کینیڈا کے ایک دورے نے کام کر دکھایا، اداکارہ میرا کو انگریزی آ گئی۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں اداکارہ میرا نے فرفر انگریزی بول کر سب کو حیران کر دیا اور بتایا کہ انہوں نے کس کا لباس پہنا ہے، کس نے ان کا میک اپ کیا ہے، انگریزی سیکھنے کے حوالے سے میرا نے بتایا کہ اپنی فلم کی مشہوری کیلئے وہ شہر، شہر گھومتی رہیں، انگریزی تو آنا ہی تھی، شہروں کے نام بتاتے ہوئے میرا نے ایک شہر کا نام پنجابی میں بتا دیا۔