آئی سی یو میں پڑی فلم انڈسٹری کو بچانے کےلئے حکومت کی سرپرستی ناگزیر ہوگئی : معمر رانا

آئی سی یو میں پڑی فلم انڈسٹری کو بچانے کےلئے حکومت کی سرپرستی ناگزیر ہوگئی : معمر رانا

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری آئی سی یو میں پڑی ہے تو غلط نہ ہوگا،انڈسٹری کو بچانے کے لئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہوگئی ہے۔ انڈسٹری سے وابستہ لوگ متحد ہو کر فلم انڈسٹری کو بچانے کیلئے میدان میں آ جائیں تو یہ ممکن ہے کہ ہم آخری سانسیں لینے والی فلم انڈسٹری کو بچا سکیں لیکن موجودہ حالات ہیں حکومت کی سرپرستی ناگزیر ہو گئی ہے اور اسکے بغیر انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا نہیں کیا جا سکے گا۔