سانحہ داتا دربار: سنگیتا کی قیادت میں فنکاروں کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم فیڈریشن آف پاکستان کی چیئرپرسن سنگیتا کی قیادت میں فنکاروں نے سانحہ داتا دربار کے خلاف گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکا میں سلیم خواجہ، نادیہ علی شامل تھے۔ مظاہرین نے سانحہ داتا دربار کے حوالے سے مذمتی بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین درباروں کی سکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔