ہسپتال کی تعمیر تک شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی: میرا

ہسپتال کی تعمیر تک شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی: میرا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) اداکارہ میرا نے سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ آج کل میری ساری توجہ ہسپتال کی تعمیر پر ہے۔ ہسپتال کی تعمیر سے پہلے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ نانی کے ساتھ بہت لگاﺅ تھا‘ انہیں بہت مس کرتی ہوں۔ میرا کو پریس کانفرنس کے دوران ”نانی“ یاد آ گئی، آبدیدہ ہونے کے بعد زاروقطار رونا شروع کر دیا۔ ہسپتال کی تعمیر کیلئے دل و جان سے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ہفتے کی رات اداکارہ میرا کو اپنی رہائش گاہ پر ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی نانی کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی آبدیدہ ہو گئیں اور زاروقطار رونا شروع کر دیا اور اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے دل و جان سے کام جاری رکھوں گی اور مجھے امید ہے کہ اس حوالے سے اہم پیشرفت بھی ہو گی۔