محمد رفیع کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب آج شام ہوگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان میوزک کونسل معروف گلوکار محمد رفیع کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لئے 5 جنوری کو شام 5 بجے اپوا آڈیٹوریم میں ایک محفل موسیقی کا اہتمام کررہی ہے جس میں گلوکار انور رفیع، خالد بیگ، فراز بٹ، پونم ناز اور دیگر گلوکار پرفارم کریں گے۔