ماڈل نازیہ نے گلوکاری شروع کر دی

ماڈل نازیہ نے گلوکاری شروع کر دی

لاہور(کلچرل رپورٹر) ماڈل نازیہ نے گلوکاری شروع کر دی ہے اور اپنی نئی ویڈیو البم تیار کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے نازیہ نے کہا کہ اداکاری اور گلوکاری میرا شوق ہے مگر اسے بطور پیشہ بھی اختیار کرنا چاہوں گی۔