سپنوں کے راجہ کی تلاش شروع کر دی ہے: صائمہ خان

سپنوں کے راجہ کی تلاش شروع کر دی ہے: صائمہ خان

لاہور(آئی این پی) اسٹیج اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے سپنوں کے راجے کی تلاش شروع کر دی ہے‘ شادی کے بعد شوبز میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ اپنے شوہر کی مشاورت سے کروں گی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ خان نے کہا کہ میں نے اب شادی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے تلاش بھی شروع کر دی ہے لیکن اس کے باوجود میں شادی میں جلد بازی نہیںکرونگی اور میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری شادی دھوم دھام سے ہو جس میں شوبز کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شرکت کریں۔