;;پاکستان میں فنکاروں کا کوئی مستقبل نہیں: بندیا
لاہور ( این این آئی) سینئر اداکارہ و گلوکارہ بندیا نے کہا ہے کہ پاکستان میں فنکاروں کا کوئی مستقبل نہیں ، چڑھتے سورج کی پوجا کرنا شوبز کی روایت ہے ، فنکار جب کسی مشکل میں مبتلا ہو تو سب آنکھیں پھیر لیتے ہیں۔ پوری دنیا میں فنکاروں کو قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھنے کے ساتھ ان کا بے حد احترام کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے ۔ستر سال گزرنے کے باوجود کوئی حکومت بھی فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی ٹھوس پالیسی مرتب نہیں کر سکی اور نہ ہی مستحق فنکاروں کےلئے کوئی پیکج دیا جاتا ہے ۔ پاکستانی میڈیا اگر کسی مستحق فنکار کی آواز بنتا ہے تو حکومت رسمی طور پر اسکی معمولی مدد کر کے اپنا فرض پورا کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سنجیدہ طور پر فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔