کسی کی دل آزاری کر کے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا : فلمسٹار ثناء

کسی کی دل آزاری کر کے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا : فلمسٹار ثناء

لاہور ( این این آئی) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ کسی کی دل آزاری کر کے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا ، خوش کلامی کے دو بول آپ کا مرتبہ بلند کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جعلسی عام سی چیز ہے مگر کسی کو جعلسی کرنے والے کو کبھی اسکا فائدہ نہیں ہوا بلکہ الٹا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ، چار دن کی مختصر سی زندگی میں اگر ہم ایک دوسرے کیلئے اچھا سوچیں تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلی آسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دن اسلام اخلاق کی بنیاد پر پوری دنیا میں پھیلا اور آج پوری دنیا میں اسلام روشنی کی طرح پھیل چکا ہے اور اسکا بنیادی سبب صرف اخلاقیات ہے کیونکہ اسلام میں جبر کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویے میں بھی اخلاقیات کا وصف پیدا کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کیلئے اپنے دلوں کا بڑا کر کے ہم دوسرے کی نظر میں اپنی عزت پیدا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں جعلسی جیسی بیماری سے کوسو دور ہوں ۔