جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں: گلوکارہ نرمل شاہ

جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی  کوئی کمی نہیں: گلوکارہ نرمل شاہ

علی پور (نمائندہ خصوصی) جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے گلوکارہ نرمل شاہ۔ عنقریب جنوبی پنجاب میں گلوکاری کا ہنر رکھنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کے انٹرویو لئے جائیں گے۔ پاکستانی و انٹرنیشنل گلوکارہ نرمل شاہ نے علی پورمیں اپنے نجی دورے کے دوران علی پور و مظفرگڑھ دریا پار کچے کے علاقے میں زہریلی لسی پینے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور فوت ہونے والے لوگوں کے گھروں میں جاکر تعزیت کی اور یہاں پر موجود اسمبلی ممبران سے مطالبہ کیا کہ دریا پار کے کچے کے علاقے میں ہسپتال بنوائے جائیں۔ نرمل شاہ نے اپنی ویلفیئر ٹرسٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔