تھائی لینڈ میں رواں سال دوسری مرتبہ ہاتھی کے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس نے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیردیں۔

تھائی لینڈ میں رواں سال دوسری مرتبہ ہاتھی کے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس نے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیردیں۔

تھائی لینڈ میں ایک سال کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب نایاب نسل کے ہاتھیوں کے کنبے میں جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔ پہلا جوڑا شمالی تھائی لینڈ کے صوبہ سورین میں رواں سال مارچ میں پیدا ہوا تھا جبکہ اس بارجڑواں ہاتھی چیانگ مے صوبے کے پہاڑی جنگل کے قریب واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ہاتھی کے جڑواں بچوں کو دیکھنے کے لئے مختلف علاقوں سے لوگ اس گاؤں پہنچے جن میں سے ایک سیاح کا کہنا تھا کہ ہاتھی کے جڑواں بچوں کو دیکھ کربہت اچھا لگا۔ اس موقع پرایک شخص نے پندرہ لاکھ بھات کے عوض جڑواں بچوں کو خریدنا چاہا جس پر ہاتھی کے مالک نے انکار کردیا۔