انسان ہمیشہ سے ہی خوب سے خوب ترکی تلاش میں رہا ہے، اسی جبلت کو دوام بخشنے کے لئے تائیوان میں ایک مجسمہ سازنے دنیا کا سب سے چھوٹا خرگوش بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا

انسان ہمیشہ سے ہی خوب سے خوب ترکی تلاش میں رہا ہے، اسی جبلت کو دوام بخشنے کے لئے تائیوان میں ایک مجسمہ سازنے دنیا کا سب سے چھوٹا خرگوش بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا

تائیوان کے نامورمجسمہ سازچن فرانگ شین کا خرگوش کا مجمسہ ایک اوسط سائز کے چاول کے دانے کے بیس ویں حصے کی جسامت جتنا ہے اور اس کا سائز اعشاریہ پانچ ملی میٹر ہے جسے انسانی آنکھ سے بمشکل ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ چن فرانگ کا بنایا ہوا خرگوش کا مجسمہ اپنے اگلے پنجوں میں ایک گاجر کھاتے دکھایا گیا ہے جبکہ مجسمہ ساز نے اس کے چہرے پرخوشی کے اظہار کو نمایاں کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ تین دہائیوں سے مجسمہ سازی کے فن سے جڑے چن فرانگ کی نئی تخلیق نئے چینی سال کے آغاز پر مستقبل میں خوش قسمتی کے حصول کیلئے ہے۔ تائیوان کے نامورمجسمہ سازچن فرانگ شین نے گزشتہ سال شیر کا سب سے چھوٹا مجسمہ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ چین میں دو ہزارگیارہ کو خرگوش کے سال کے طور پرمنایا جا رہا ہے اور یہ مجسمہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔