فلمی بحران: فنکاروں کی اکثریت ٹی وی چینلز کا سہارا لینے پر مجبور

فلمی بحران: فنکاروں کی اکثریت ٹی وی چینلز کا سہارا لینے پر مجبور

لاہور (اے پی پی) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی اکثریت فلمی صنعت کے بحران کے پیش نظر سرکاری و نجی ٹی وی چےنلز کا سہارا لینے پر مجبور ہوگئی ۔ اداکارہ ثناء، میرا ،ریشم، نور، لیلیٰ، خوشبو، صاحبہ سمےت اداکارارباز خان، معمر رانا ، بابر علی، جان ریمبو، جاوید شیخ ،شان، غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت کے بحران کی وجہ سے انہےں دوسرے چینلز پر کام کرنا پڑ رہا ہے لےکن ہماری اصل پہچان فلم ہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت کی بہتری کے ساتھ ہی وہ دوبارہ فلموں کی طرف متوجہ ہو جائینگے۔ فلم بےنوں اور عوام کی اکثریت کا کہنا ہے کہ مذکورہ فنکاروں کی اکثریت اب غیر مقبول ہو چکی ہے جبکہ فلمسٹارز کے ٹی وی پر کام کرنے سے ڈراموں کا معیار بھی متاثر ہورہا ہے،ثقافتی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ فلم انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع مل سکے جس سے بھی آرٹ وکلچر کی سرگرمیوں میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔