بھارتی فلموں کی نمائش سے مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے: صائمہ نور

بھارتی فلموں کی نمائش سے مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے: صائمہ نور

لاہور (این این آئی)نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے پاکستان فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ،نئی آنےوالی حکومت سے ابھی تک بڑی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں اور اسے مثبت جواب دینا چاہیے۔بھارتی فلموں کی یلغار روکنے کیلئے کسی جانب سے عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے جس کے نتیجے میںفلم انڈسٹری مکمل طور پر تباہی کی جانب گامزن ہے ۔اس حوالے سے حکومت پاکستان کو فوری ایکشن لیتے ہوئے بھارتی فلمو ں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائدکر دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ لوگ اب بھی نئی حکومت سے آس اور امید لگائے بیٹھے ہیں اور اسکا یقینا مثبت جواب دیا جانا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج میں شہرت کے جس مقام پر ہوں اس میں سید نور کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے جنہوں نے میرے اندر ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا اور مجھ پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے فلموں میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا۔