انڈسٹری کے حالات کی ذمہ داری کسی ایک شعبے کے افراد پر نہیں ڈالی جا سکتی:قوی خان

انڈسٹری کے حالات کی ذمہ داری کسی ایک شعبے کے افراد پر نہیں ڈالی جا سکتی:قوی خان

لاہور( آئی اےن پی)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کم از کم فلم انڈسٹری کے حالات میری سمجھ سے تو بالا تر ہو گئے ہیں ،بڑے دل کا مظاہرہ کر کے انڈسٹری کی تباہی کی ذمہ داری کو قبول کیا جائے اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ انڈسٹری کے حالات کی ذمہ داری کسی ایک شعبے کے افراد پر نہیں ڈالی جا سکتی بلکہ اسکی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے۔