اردو کے ممتاز نقاد ڈاکٹر فرمان فتح پوری کراچی یونیورسٹی قبرستان میں سپردخاک

کراچی(کلچرل رپورٹ) اردو کے ممتاز نقاد ڈاکٹر فرمان فتح پوری کو اتوار کو بعد نماز ظہر کے بعد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ یاد رہے کہ ان کا انتقال ہفتہ کو طویل علالت کے بعد ہوا تھا۔ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی نماز جنازہ مسجد خلیفہ راشدین 13 ڈی I گلشن اقبال میں ادا کی گئی۔ جنازے اور تدفین میں شہر کی ممتاز سماجی سیاسی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر فاروق ستار، ظفر اقبال‘ پروفیسر ‘ سحر انصاری‘ ضیاءالدین، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم‘ امین الحق، انجینئر ناصر جمال‘ مزمل قریشی و دیگر نے شرکت کی۔