اداکارہ میرا کے سابق منگیتر کیپٹن نوید کے والد نے بیٹے کیلئے ضرورت رشتہ کا اشتہار دیدیا

اداکارہ میرا کے سابق منگیتر کیپٹن نوید کے  والد نے بیٹے کیلئے ضرورت رشتہ کا اشتہار دیدیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ میرا کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق منگیتر کیپٹن نوید کے والد راجہ خالد پرویز نے نوید کی شادی کیلئے ضرورت رشتہ کا اشتہار دے دیا ہے۔ دو برس قبل کیپٹن نوید اور میرا کی منگنی ہوئی تھی اور نوید نے میرا کو آٹھ لاکھ روپے کی انگوٹھی پہنائی تھی۔ راجہ خالد پرویز نے رابطہ کرنے پر اخبار میں اشتہار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کو منگنی توڑنے سے آگاہ کردیا۔ ایک دو ماہ میں نوید کی شادی کردیں گے ۔ آئندہ چند روز میں امریکہ سے پاکستان آرہا ہوں،اشتہار میں پڑھی لکھی، خوبصورت دوشیزہ کا رشتہ مانگا گیا ہے۔