فحاشی سے پاک ڈراموں میں کام کروں گی: صائمہ خان

لاہور(این این آئی) سٹیج ادکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ صرف ایسے ڈراموں میں کام کرونگی جو فحاشی سے پاک ہونگے‘ کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں لیکن عوام مجھے سب سے زیادہ پسند کرتی ہے۔‘ سرکاری سرپرستی میں سٹیج ڈراموں سے معیار میں بہتری اور ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ”این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ میری بڑھتی ہوئی کامیابی سے کچھ اداکارائیں پریشان ہیں اور وہ میری شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے اکثر جھوٹے پروپیگنڈے کرتی ہیں لیکن میری توجہ صرف اور صرف کام کی طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستانی سٹیج ڈرامے اس معیار کے ہوں کہ دنیا بھر میں ان کی تعریت میں اضافہ ہو لیکن اس کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ فحاشی سے پاک ڈرامے بنائے جائیں اور میں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ صرف ایسے ڈراموں میں کام کرونگی جو فحاشی سے پاک ہونگے۔