سنگیتا کراچی چلی گئیں،سٹوڈیو کارکنوں کے لیے ڈسپنسری کا افتتاح نہ ہوسکا

لاہور (اے پی پی ) ہدایت کارہ سنگیتا کے کراچی جانے کے باعث مقامی سٹوڈیو میں غریب کارکنوں اور ٹیکنیشز کے علاج معالجہ کے لیے بنائی جانے والی ڈسپنسری کا افتتاح نہ ہوسکا۔سنگیتا تین روز کے لیے اداکار سعود کی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل ”یہ کیسی محبت ہے“ کی ریکارڈنگ کے لیے کراچی گئی ہیں۔