ریڈیو پروڈیوسر سلیم بزمی کے والد کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج ہوگی

لاہور (اے پی پی) ریڈیو پاکستان لاہور سینٹرل پروڈکشن یونٹ (سی پی یو) کے سینئر پروڈیوسر سلیم بزمی کے والد کے ایصال ثواب کے لیے ان کے گاﺅں علی پور چھٹہ میں (آج) پیر کو قرآن خوانی ہوگی۔پروڈیوسر سلیم بزمی کے والد کے انتقال پر ان کے ساتھ پروڈیوسرز ذیشان،شہوار حیدر انجم،جاوید باجوہ،مصطفی کمال،رائے محمد عرفان،سہیل احمر بسراءاور اسٹیشن ڈائریکٹر خالد وقار نے ان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی ہے جبکہ دوسری طرف موسیقار مجاہد حسین، منظور حسین،امیر حسین،گلو کارہ سائرہ نسیم،امیر علی،انور علی،حمیرا چنا اور دیگر بہت سے فنکاروں نے بھی سلیم بزمی سے ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔