فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کردار ادا کرے:ریما خان

فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کردار ادا کرے:ریما خان

لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا‘ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری کے خطرناک حالات دیکھ کر کوئی سرمایہ کاری کیلئے بھی تیار نہیں‘ میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گی اور آئندہ سال میں دو نئی فلمیں بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہوں۔