فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے :ثناء

فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے :ثناء

لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم سٹار ثناء نے کہا ہے کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہاں سیکھنے کے بہت زیادہ مواقع ملتے ہیں۔ میں آج کل ڈرامہ سیریل ’’زندگی ہاتھ بڑھائو‘‘ کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوں اور میرے ساتھ اس ڈرامہ میں شامل خان‘ راحیلہ آغا‘ صائمہ سلیم‘ صوفیہ احمد اور آمنہ ملک سمیت دیگر فنکار بھی کام کر رہے ہیں۔