روس کی لیجنڈبیلے ڈانسر ماپلیٹس یسکیا کا 89 سال کی عمر میں انتقال

میونخ (بی بی سی رپورٹ) روس کی ممتاز بیلے ڈانسر ماپلیٹس یسکیا کا جرمنی میں 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔بولشوئے تھیٹر کے ڈائرکٹر ولادیمیر یورن نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔پلائسییستکیا نے 65 سال کی عمر میں سٹیج کو خیرباد کہا۔ 1960 میں وہ بولشوئی کی پرائما بیلرینا یعنی اہم ترین بیلے ڈانسر بنائی گئیں۔ 1991 میں شوہر اور موسیقار روڈیون شیڈرن کے ہمراہ جرمنی منتقل ہوگئیں۔