فلم ’’شور شرابہ‘‘ کی شوٹنگ میں 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹر حصہ لے رہے ہیں :سہیل خان
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ میرے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ’’شور شرابہ‘‘ کی شوٹنگ میں چار نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہونگے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلم میکنگ کی تکنیک کو اچھی طرح سمجھ سکیں تاکہ مستقبل میں اچھے فلم ڈائریکٹرز کی کمی نہ ہو اور معیاری فلمیں بنتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈائریکٹرز کو چاہئے کہ وہ فلم ڈائریکٹر کو اسسٹ کریں تاکہ انہیں ٹیلی فلم اور فیچر فلم کا فرق معلوم ہو سکے۔