فیصل آباد میں بھارتی فلم ’’بے بی‘‘ کی نمائش روکنے کا حکم
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پنجاب فلم سنسر بورڈ کی طرف سے بھارتی فلم’’بے بی‘‘کی نمائش پر عائد پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ یہ حکم ڈی سی او نورالامین مینگل نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرزاوردیگر متعلقہ افسران کو جاری کیا۔انہوں نے کہا ذرائع کے مطابق اس فلم میںپاکستان اور اسلام مخالف مواد کو شامل کیا گیا ہے جس کی کسی جگہ بھی نمائش نہیں ہونی چاہیے۔اس سلسلے میں تمام سینماگھروں اورکیبل آپریٹرز مطلع رہنے چاہیں جبکہ اس فلم کی سی ڈیز/ڈی وی ڈیز کی نمائش اورفروخت کو بھی سختی سے روکا جائے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فوری قانونی کارروائی سے گریز نہ کیا جائے۔