سجاد بری کا آڈیو البم مکمل
لاہور( کلچرل رپورٹر ) معروف گلوکار سجاد بری کی آواز میں 8غزلوں پر مشتمل آڈیوکیسٹ مکمل ہوگیا۔ غزلیں ڈاکٹر منیر تابش کے مجموعہ کلام سے منتخب کی گئی ہیں۔ کمپوزیشن سجاد بری نے خود کی۔ دو غزلوں کی ویڈیو بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس میں گلوکارسجادبری کے بیٹے محسن علی نے ماڈلنگ کی۔