گانا ’’نچاں میں‘‘ کی مقبولیت نے حیران کر دیا ہے : انیقہ علی
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ انیقہ علی کا کہنا ہے کہ"نچاں میں"کی چند روز میں مقبولیت اور پذیرائی نے مجھے بھی حیران کیا ہے۔ مجھے اس طرح کے شاندار فیڈ بیک اور عوامی سطح پر اتنی مقبولیت کا اندازہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ نچاں میں کی ویڈیو کی مقبولیت سے عوامی توقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ گانا مختلف میوزک چینلز اور انٹرٹینمٹ چینلز پر مسلسل نشر ہورہا ہے۔ اس گانے کی مقبولیت کی وجہ سے مجھے مختلف پرائیویٹ چینلز کے مارننگ شوز میں بھی شرکت کرنا پڑی ہے۔ پاکستان بھر سے اچھا میوزک سننے والوں نے دل کھول کر داد دی ہے۔ گذشتہ کئی روز سے کراچی میں ہوں اور جہاں بھی جاتی ہوں اسی گانے کی فرمائش ہوتی ہے۔ بانکے چھورے کی طرح نچاں میں کو بھی عوام نے پسند کر کے میرا حوصلہ بڑھایا ہے۔ مجھے اب اپنے البم پر اور آئندہ پراجیکٹس پر اور زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔