سعدیہ امام نے فلم میں کام کرنے کی آفر ٹھکرا دی

لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف ٹی وی اداکارہ سعدیہ امام نے ایک بار پھر فلم کی آفر ٹھکرا دی ۔ فلم انڈسٹری کے ایک معروف ہدایتکار نے اداکارہ کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کے لئے رابطہ کیا لیکن سعدیہ امام نے فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ وہ کسی طور پر بھی فلم میں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں ۔ہدایتکار نے سعدیہ امام کے انکار کے بعد نئی لڑکی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔