فلم انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کرنا کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں:سنگیتا

 فلم انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کرنا کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں:سنگیتا


لاہور(کلچرل رپورٹر) ہدایت کار سنگیتا نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کرنا کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں‘ جب تک اجتماعی کوششیں نہیں ہوں گی حالات کو بہتر بنانا ممکن نہیں‘ حکومت کو چاہئے کہ وہ سینماﺅں پر نئے ٹیکس لگانے کی بجائے انکو ریلیف دینے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط بنانے کیلئے اس کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہو گا جو صرف اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے۔ میں تو جہاں تک ممکن ہو سکے انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ جب تک زندہ ہوں انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کروں اور انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنا سکوں۔