فلموں میں کام حاصل کرنا میرے لئے کوئی مشکل کام نہیں : نرما

فلموں میں کام حاصل کرنا میرے لئے کوئی مشکل کام نہیں : نرما


لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ فلموں میں کام حاصل کرنا میرے لئے کوئی مشکل کام نہیں مگر وہی کروں گی جو دل چاہے گا۔ اداکارہ نرما نے کہا کہ میں شوبز کی دنیا سے الگ نہیں ہوئی مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے آج کل فلموں میں کام نہیں کر رہی اور یہ کہنا کہ میں انڈسٹری سے کٹ ہو چکی ہوں صرف ایک پراپیگنڈا ہے۔ مجھے اب بھی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہو رہی ہیں مگر میں وہی کرتی ہوں جو میرا دل چاہے۔ میرے خلاف ہمیشہ پراپیگنڈا کیا گیا مگر مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔