عیدالفطر پر متعدد اداکارائیں سٹیج ڈراموں میں نظر آئینگی
لاہور (اے پی پی)فلموں سے ناکام ہونے والی متعدد اداکارائیں اب عیدالفطر پر اپنی شہرت بڑھانے کیلئے سٹیج ڈراموں میں نظر آئینگی۔ ان فلمسٹارز میں اداکارہ نرما‘ نرگس‘ ریشم‘ میرا اور لیلیٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان تمام اداکارائوں نے بہترین وقت فلم انڈسٹری میں گزارا ہے۔ یہ تمام فنکارائیں فلموں سے فارغ ہو کر دیگر میڈیا پر کام کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں۔