فلموں‘ ڈراموں کی مدد سے بدعنوانی کیخلاف شعوری تحریک پیدا کی جاسکتی ہے: زیبا بختیار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) معروف پاکستانی فنکار زیبا بختیار نے بلوچستان کے فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان فنون لطیفہ کا گہوارہ ہے۔ یہ بات باعث مسرت ہے کہ انہیں
بلوچستان کی خدمت کا موقع ملا ہے فلمز اور ڈراموں کی مدد سے بدعنوانی کے خلاف رویوںاور اخلاقی مزاحمت کی شعوری تحریک پیدا کی جا سکتی ہے بات انہوں نے نیب بلوچستان کے زیر اہتمام مختصر دورانیے کی فلمز کے مقابلوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔زیبا بختیار نے کہا کہ تمام فلمیں معیاری اور تخلیقی ذہین کی عکاس تھی تا ہم انھوں نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہر صورت موجود ہوتی ہے۔ فلم ساز ، قلمکار اور پروڈیوسرز بد عنوانی کو موضوع بنا کر اصلاح احوال کے جذبے سے برائی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی فلم کو 70000 ہزار ، دوسری پوزیشن کو 50000 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی فلم کو 30000 ہزار روپے کا نقد انعام ملا۔