پاکستان میں فنکار مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں :صائمہ خان

پاکستان میں فنکار مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں :صائمہ خان

لاہور(این این آئی ) فلم اورتھیٹر کی مقبول اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکارعروج کے دنوں میں اپنے مستقبل کے بارے میں پلاننگ نہیں کرتے صرف شوبزپر انحصا ر کرتے ہیں کیونکہ آمدن کے مقابلے میں اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں ،فنکاروں کو شوبز کیساتھ کوئی مناسب کاروبار بھی کرنا چاہیے ۔ بد قسمتی سے پاکستانی فنکار اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکے ہیں ۔زوال کے دنوں میں فنکاروں کو کوئی کام نہیں دیتا اپنے پرائے سب چھوڑ جاتے ہیںلاتعداد عظیم فنکارغربت ومالی پریشانیوں کا شکار ہوکر دنیاسے رخصت ہوچکے ہیں کسی حکومت نے شوبز سے وابستہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیاجبکہ پڑوسی ممالک بھارت کے فنکار کروڑوں پتی ہیں اور ان کو حکومت بھی سپورٹ کرتی ہے۔لاتعداد فنکار پاکستان چھوڑ کر بیرون ممالک شفٹ ہوچکے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت وقت این جی اوز اور مخیر حضرات کو فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ فنکابڑھاپے میں عزت اور وقار کیساتھ زندگی گزار سکیں۔