وسیم اکرم ہمیشہ میرے بہترین دوست رہیں گے: حمائمہ ملک

وسیم اکرم ہمیشہ میرے بہترین دوست رہیں گے: حمائمہ ملک

ممبئی (شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک جن کے کرکٹر وسیم اکرم سے مبینہ تعلقات رہے ہیں نے کہا ہے کہ وسیم اکرم ان کے بہترین دوست تھے اور رہیں گے ۔اداکارہ جو کہ عمران ہاشمی کے ساتھ بھارتی فلم میں کام کریں گی نے مزید کہا کہ بالی ووڈ میں مستقل طور پر کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔میں دبئی اور پاکستان میں رہتی ہوں ۔بھارت میرا گھر ہے ۔میں جب کبھی یہاں آتی ہوں تو مجھے اچھا لگا ہے لیکن ممبئی میں مستقل شفٹ ہونے کا کوئی ارادہ نہیںہے۔