سٹیج ڈرامہ ’’ ہن موجاں ای موجاں ‘‘ پرستاروں کیلئے تحفہ ہے : پائل چوہدری

سٹیج ڈرامہ ’’ ہن موجاں ای موجاں ‘‘ پرستاروں کیلئے تحفہ ہے : پائل چوہدری

لاہور ( این این آئی) تھیٹر کی معروف اداکارہ پائل چوہدری نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں مجھ سے حسد کرتی ہیں اور ہمیشہ مجھے آئوٹ کرنے کی سازشیں کرتی ہیں لیکن ہمیشہ ہی ان کو منہ کی کھانا پڑی ہے ،میں نے اپنے کیرئیر میں لاتعداد سٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا ہے مگر شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش سٹیج ڈرامہ ’’ ہن موجاں ای موجاں ‘‘‘ پرستاروں اور شائقین کے لئے تحفہ ہے ۔ مذکورہ سٹیج ڈرامے میں تمام فنکاروں نے اپنے کردار کے حوالے سے بڑی محنت کی ہے جسے شائقین کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور میں نے اپنے کردار پر بڑی محنت کی ہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ ماہ نور ، سمی خان ، صنم ناز ، سائرہ خان ، لکی ڈیئر ، سرفراز وکی اور پائل چوہدری شامل ہیں ۔