گلوکارہ نازیہ حسن کی سالگرہ آج منائی جائیگی

گلوکارہ نازیہ حسن کی سالگرہ آج منائی جائیگی

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی سالگرہ آج منائی جائے گی۔وہ 3اپریل 1965ء میںکراچی پیدا ہوئیں اور 13اگست 2000ء میں لندن میں انتقال کر گئی تھیں ۔ انہوں نے گانے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے سے شہرت حاصل کی تھی۔ان کی البم ڈسکو دیوانے بھی بڑی مقبول ہوئی تھی۔ ان کی جوڑی بھائی زوہیب حسن کے ساتھ بڑی ہٹ ہوئی تھی۔ دونوںنے پاپ میوزک میں بڑا نام کمایا تھا۔