قومی کرکٹر محمد آصف کے ولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے شادی شدہ کرکٹرزمیں اضافے کوخوش آئند قراردیا گیا۔

قومی کرکٹر محمد آصف کے ولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے شادی شدہ کرکٹرزمیں اضافے کوخوش آئند قراردیا گیا۔

محمد آصف کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب لاہورکی ایک نجی رہائشی سکیم میں بنائے گئے پنڈال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں محمد آصف کے اہلِ خانہ کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسروسیم باری،قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عاقب جاوید، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچزعلی ضیا اورمحتشم رشید اورکرکٹرنوید لطیف نے بھی شرکت کی۔ آئی سی سی کی طرف سے معطلی کا شکار ہونے کے بعد محمد اصف کی فوری طورپرکرکٹ میں واپسی کی امید نہ ہونے کے باعث دونوں خاندانوں کی مشاورت سے رخصتی کا فیصلہ کیا گیا۔ محمد آصف اور ان کی اہلیہ ثنا آصف اس موقع پرانتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے۔