اداکار کاشف محمود نے متاثرین سیلاب کیلئے 25 لاکھ روپے اکٹھے کر لئے

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار کاشف محمود نے متاثرین سیلاب کے لئے 25 لاکھ روپے اکٹھے کر لئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس رقم سے ضلع بھکر میں متاثرین سیلاب کے لئے 25 گھر تعمیر کئے جائیں گے جن کی تعمیر 7 اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔