نیوزی لینڈ میں ہالی ووڈ فلم دی ہابٹ این ان ایکسپیکٹڈ جرنی کا پرییمئرمنعقدہونے سے پہلےائیر نیوزی لینڈ نے ہوبٹ تھیم سیفٹی وڈیو متعارف کرادی

نیوزی لینڈ میں ہالی ووڈ فلم دی ہابٹ این ان ایکسپیکٹڈ جرنی کا پرییمئرمنعقدہونے سے پہلےائیر نیوزی لینڈ نے ہوبٹ تھیم سیفٹی وڈیو متعارف کرادی

آسکر ایوارڈیافتہ ہدایتکار،رائٹر و پروڈیوسر پیٹررابرٹ جیکسن کی نئی فلم دی ہابٹ ان ایکسپیٹڈ جرنی کا پریمئراٹھائیس نومبر کو نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں منعقد کیا جائیگا جس کے لیے ابھی سے جوش وخروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اسی مناسبت سے جہاں نیوزی لینڈ پوسٹ نے ہوبٹ کے یادگاری ٹکٹ جاری کیے وہیں اب ائیر نیوزی لینڈ نے بھی اپنی ہوبٹ تھیم ائیر سیفٹی وڈیو متعارف کروادی ہےان ایکسپیکٹڈ بریفنگ نامی اس وڈیو میں فلم کے کردارالفز،گولم،وزرڈز،ہوبٹس اور بونے اکانومی سیٹ پر بیٹھے مسافروں کو ہوائی سفر کے حفاظتی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ پائلٹ کی سیٹ فلم کے اہم کردار گنڈالف نے سنبھالی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ"دی ہوبٹ " سیریزکی پہلی ایڈونچر فلم دی ہابٹ ان ایکسپیکٹڈ جرنی وارنر برادرزکے تحت رواں برس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔